Home » Blog » Jashen e Azaadi?

Jashen e Azaadi?

اسلام و علیکم
کیا حال ہے دوستوں ? جیسے جیسے 14 اگست قریب آتاجا رہا ہے ، تیاریا ں بڑھتی جارہی ہیں۔
کافی دنوں سے میرے زہن میں عجیب قسم کے سوال آرہے ہیں کہ کیا ہمیںاب بھی ان حالات میں 14 اگست منانا چاہیے ? اگر ہاں تو کس خوشی میں ، وہ ہماری آزادی کی وجہ سے ?

پھر خیال آتا ہے کہ کیا حقیقت میں پاکستان اب بھی ایک آزاد ملک ہے ? ہاں ہے لیکن کس طرح کا ?? جہاں آپ کو اپنی زندگی کا کچھ پتہ نہیں کہ کب کہاں ایک دھماکہ کہ ساتھ آپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لوگ تو پاکستانی ہیں پر د یماغ امریکن اور دوسروں کا ہے ، آج ہم ڈالرز کے غلام ہیں ، کل کیا پتہ ہمیں بھی ڈولر کے نظر کر دیا جائے۔
پاکستان کو ہمارے آباؤاجداد نے خون کی قربانیوں سے حاصل کیا ہےلیکن پاکستان نے 1947 سے لے کر اب تک کیا ترقی کی ہے جس کی خوشیاں ہم منائیں ?
اگر کچھ حاصل ہو ا ہے تو ہمارے حکمرانوں کو ہوا ہے ، خزانہ ان کے بھریں ہے مگر وہ بھی آسمان سے تو سیدھا کرسی پر نہیں اترے انھیں ووٹ ہم نے دیے ہیں ۔

خوشی انسان تب مناتا ہے جب کو ئی کام اچھا ہو تو مناتا ہے لیکن یہاں تو ماجرہ کچھ الگ ہے ، بجلی ، پانی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ دن بہ دن بڑ رہی ہے ، مہنگائی آسمان چھو رہی ہے ، غریب کے گھر چولا بھج رہا ہے ، نہ کھانے کو کچھ لے سکتا ہے نہ اور کچھ ۔
زرہ اپنے زمیر سے پوچھیے کیا آپ اس لیے جشن مناتے ہیں کہ آپ کے ساتھ غریب مر رہا ہے ? لیڈرز تو اس خوشی سے منا رہے ہیں کہ وہ تو کما رہے ہیں ، ان کی جیبیں بھری ہیں اور ان کو کیا چاہیے ? انھیں آپ کا پاکستان نہیں چاہیے اگر چاہیے ہوتا تو لندن ، دبئ ، سعودیہ نہ بھاگتے ۔

نوٹ – میں یہ ارٹیکل کسی کی دل آزاری کے لیے نہیں لکھ رہا بلکہ جو محسوس کیا ہے، دیکھا ہے وہ آپ سب کے ساتھ شئر کیا ہے ، جزبات کو دور کرکے یہ پڑھیں ۔ شکریہ

Fazal Rehman

Founder of IT Taleem

Short URL: http://www.daily.pk/?p=8833

on Aug 14 2009. Filed under Blog. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0. You can leave a response or trackback to this entry

Leave a Reply

FEATURED VIDEOS

© 2012 Pakistan Daily. All Rights Reserved. Log in -